دارالمدینہ کی خبریں

دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں یوم آزادی کی تقریبات۔

 

Friday, 12 August, 2022

پاکستان اللہ تعالیٰکی ایک نعمت ہے،سمجھ دار انسان اللہ تعالیٰ کی عطا کی ہوئی ہر نعمت کی قدر کرتے ہیں،ہمیں بھی اپنے وطن پاکستان کی قدر کرنی چاہیے۔اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اللہ پاک کا شکر ادا کریں اور پاکستان کوحاصل کرنے کے مقاصد یاد رکھیں۔ دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کی تقریبات پورے جوش و خروش اور ملی جذبے کے ساتھ منائی گئیں۔ان تقریبات کا آغاز تلاوت ِقرآن پاک سے ہوا، بعد ازاں نعت شریف اور تقاریر کا سلسلہ بھی ہوا ۔ ان تقاریر کے ذریعے طلبہ نے یوم آزادی کی مناسبت سے تقاریر کیں ، اساتذہ کرام نے طلبہ کی تربیت کرتے ہوئے انہیں قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد سے آگاہ کیا اور یوم ِآزادی کو اسلامی اصولوں کے مطابق منانے کی ترغیب دلائی۔پاکستان کی سلامتی،ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں بھی مانگی گئیں۔ اس موقع پر طلبہ نے ایک آواز میں قومی ترانہ بھی پڑھا۔۔