
بچّوں کی تربیت کے لیے رمضان تربیہ ہوم ورک
ماہ ِ رمضان المبارک والدین کے لیے بچّوں کی تربیت کے حوالے سے ایک بہترین موقع ہے ۔ اس سنہری موقعے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے والدین اپنی اولاد کی دینی تربیت کریں اور اُن کی زندگی کوبامقصد زندگی میں بدلیں۔رمضان المبارک کی مناسبت سے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم بچّوں کی تربیت کے لیے رمضان تربیہ ہوم ورک پیش کر رہاہے ۔ اس تربیہ ہوم ورک کو بچّوں کی ذہنی سطح اور سیکھنے کی استعداد کو ملحوظ رکھتے ہوئےنماز،قرآن پاک،دُرود پاک، دُعاؤں، نماز کے اذکار، اخلاق و آداب، بزرگان دین کے اعراس اور نیکیاں بڑھانے والی دیگر باتوں سے مزین کیا گیا ہے تاکہ بچے سیکھنے کے عمل میں متحرک رہ سکیں اور ساتھ ہی نیکی کرنے اور گناہ سے بچنے کی عملی تربیت بھی حاصل کرسکیں۔ اگر والدین اس تربیہ ہوم ورک کے ذریعے اپنے بچوں کی تربیت کرنے میں کامیاب رہے تو یقیناً اُن میں مثبت تبدیلیاں پیداہونے کے ساتھ ساتھ ماہ ِمبارک کی بنیادی خصوصیات مثلا ًصبر،بردباری اورشکرگزاری جیسی صفات بھی پیدا ہوں گی ۔