For the Academic Session 2019-20

قواعد و ضوابط

دارالمدینہ میں مدنی منے اور منیوں کی تعلیم و تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اِن مدنی منوں اور منیوں کی تعلیم و تربیت اور کامیابی میں ہم آپ کے کردار کو سراہتے ہوئے اِس بات کی امید کرتے ہیں کہ آپ دارالمدینہ کے اصول و قواعد پر عمل فرمائیں گے۔

والدین/ سرپرست اپنے مدنی مُنّوں/ مدنی منّیوں کو دارالمدینہ کے مدنی یونیفارم میں ہی دارالمدینہ بھیجیں۔

مدنی منّے/ مدنی منّی کو ID Card لازمی پہنا کر بھیجیں۔

مدنی مُنّوں/ مدنی منّیوں کو دارالمدینہ کے مقررہ وقت پر دارالمدینہ پہنچائیں اور چھٹی کے وقت سے 30 منٹ کے اندر اندر مدنی منّے/ مدنی منّی کو کیمپس سے لے جائیں۔

سرپرست/ والدین یا کوئی اور آپ کی طرف سے منتخب اسلامی بھائی/ بہن مدنی منّے/ مدنی منّی کو کیمپس سے لیجانے کیلئے دارالمدینہ کے ID Card کی دوسری کاپی لازمی ساتھ لیکر آئیں۔

غیرحاضری کی صورت میں پرنسپل کو تحریری طور پر مطلع کریں۔

ایک دن کی چھٹی لینے کے لئے والدین ایک دن پہلے تحریری درخواست کے ذریعے اطلاع دیں۔

تین دن سے زائد چھٹی لینے کیلئے کم از کم ایک ہفتہ پہلے والد/سرپرست کی دستخط شدہ درخواست جمع کروائیں۔

معلومات یا شکایات کیلئے پرنسپل سے ملاقات فرمائیں۔ (تاہم کسی کو کلاس رومز/ اسٹاف روم میں داخلے کی اجازت نہیں،البتہ پیشگی وقت لیکر کلاس ٹیچر سے ملاقات کی جاسکتی ہے)

تعلیم و تربیت کے سلسلہ کو جاری رکھنے کیلئےاپنے مدنی منّے/ منّی کی اسکول فیس ہر ماہ Due Date کے اندر اندر لازمی بینک میں جمع فرمائیں ۔

فیس چالان ہر ماہ کی 05 تاریخ تک وصول نہ ہونے کی صورت میں والد/ سرپرست اسلامی بھائی دارالمدینہ کے ایڈمن آفیسر سے ڈپلیکیٹ کاپی (Duplicate Copy) حاصل کرکے فیس کی بروقت ادائیگی کو یقینی بناسکتے ہیں۔

درج ذیل صورتوں میں مجلس دارالمدینہ تادیبی کاروائی کا اختیار رکھتی ہے۔

 تادیبی کارروائی سے مراد  اسٹوڈنٹ کو تحریری/ زبانی نوٹس دینا ، دارالمدینہ کے کسی دوسرے  کیمپس میں ٹرانسفر  یا ایڈمیشن کینسل ہونا بھی ہے۔

کسی مدنی منّے/ مدنی منّی کا کوئی عمل اخلاقی یا انتظامی طور پر اسکول کے قواعد و ضوابط کے خلاف ہونے کی صورت میں۔

دو ماہ کی فیس جمع نہ ہونے کی صورت میں۔

بغیر اطلاع (Written Application) 15 دن یا اس سے زائدغیر حاضر رہنے پر۔

اساتذہ کے ساتھ لڑائی جھگڑے یا بدکلامی کی صورت میں۔

دورانِ امتحان نقل کرنے یا کروانے کی صورت میں۔

کسی بھی وجہ سے ایڈمیشن کینسل ہونے کی صورت میں دوبارہ ایڈمیشن  مجلس کی صوابدید پر ہوگا۔

ایڈمیشن کینسل ہونے کی صورت میں اگر والدین/ سرپرست پہلے سے فیس میں ڈسکاؤنٹ حاصل کررہے تھے تو یہ رعایت ختم ہوجائے گی۔

فیس کی بروقت ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے ایڈمیشن کینسل  ہوا تو دوبارہ ایڈمیشن  کیلئے گزشتہ تمام بقایاجات کے ساتھ آئندہ  دو ماہ کی فیس بھی پیشگی جمع کروانا ہوگی۔ (متعلقہ کیمپس کے فیس اسٹرکچر کے مطابق)

والدین/ سرپرست اس بات کو یقینی بنائیں کہ دارالمدینہ میں آپ کے مدنی منّے/ منّیاں غیرضروری سامان، بھاری رقوم ،موبائل فون یا قیمتی زیورات وغیرہ لیکر نہ آئیں۔

مجلس دارالمدینہ حسب ضرورت مدنی منّے/ مدنی منّی کا ٹرانسفر ضرورت یا حالات کے پیش نظر والدین/ سرپرست کی باہمی رضامندی سے شہر میں قائم دارالمدینہ کے کسی بھی قریبی کیمپس  میں کرسکتی ہے۔

تعلیمی سال کے دوران والدین/ سرپرست کی طرف سے مدنی منّے/ مدنی منّی کے ٹرانسفر کیلئے درخواست کا حق صرف ایک بار ہوگا البتہ دارالمدینہ مجلس کو اس کی اجازت کا حتمی اختیار حاصل ہے۔ (ٹرانسفر کی صورت میں نئے کیمپس کی فیس ادا کرنی ہوگی)

ہدایات

مدنی منّے/ مدنی منّی کے اسکول بیگ، یونیفارم، جوتوں اور جسمانی صفائی کا خاص خیال رکھئے۔

رخصت کی صورت میں اسکول کا کام گھر میں پورا کروائیے تاکہ طالبعلم کسی طور پر بھی سیکھنے کے عمل میں پیچھے نہ رہے۔

فون نمبر یا رہائش کی تبدیلی کی صورت میں تحریری طور پر متعلقہ دارالمدینہ کے پرنسپل کو مطلع کیجیے۔

والد صاحب/ سرپرست اسلامی بھائی صبح کیمپس کھلنے سے 9:30 بجے کے درمیان ایڈمن آفیسر اسلامی بھائی سے ملاقات کرکے تحریری طور پر مدنی منّے/ مدنی منّی کی رخصت کی درخواست، اپنی شکایات و مسائل جمع کرواسکتے ہیں۔

نابالغ بچوں کیلئے خریداری کے ضمن میں دی گئی شرعی رہنمائی کے مطابق ہی تمام والدین/ سرپرست اپنی اسٹیشنری، کتابیں/ کاپیاں تعلیمی سال کے آغاز ہی میں جمع کروانے کی ترکیب بنائیے۔ (پری نرسری، نرسری، کے جی اور کلاس 1)

دارالمدینہ میں طلبہ کو لنچ کے لیے healthy foodبھیجیں، fast اور junk foodسے اجتناب کریں۔

مجلس دارالمدینہ کے تحت منعقد ہونے والے مدنی مشوروں، تربیتی اجتماعات اور Parent-teacher meetings (P.T.M) میں والدین/ سرپرست کی شرکت مدنی منّے/ مدنی منّی کی تعلیم و تربیت میں معاون ہے لہٰذا آپ سے اِن اجتماعات میں پابندی سے شرکت کی درخواست ہے۔

والدین/ سرپرست مدنی مُنّوں/ مدنی منّیوں کی تعلیمی و اخلاقی کارکردگی پر مکمل توجہ دیں اور احسن طریقے سے پُوچھ گچھ کا سلسلہ جاری رکھیں۔ نماز کی پابندی اور روزمرہ معاملات میں سنّتوں و آداب پر خود عمل کرتے ہوئے اپنے مدنی منّے/ مدنی منّی کو بھی عمل کی ترغیب دلائیں۔ اس سلسلے میں مدنی چینل بہترین رہنما ہےلہٰذا اپنے گھر میں مدنی چینل دیکھتے رہیں۔

مدنی منّے/ مدنی منّی کی ایسی  طبّی حالت جسکی وجہ سے انہیں خصوصی توجہ کی حاجت ہو یا دوسرے  بچوں کو کسی آزمائش کا سامنا کرنا پڑے تو اس حوالے سے دارالمدینہ کو پیشگی آگاہ کرنا ضروری ہے۔

کسی بھی وجہ سے شہر میں حالات خراب ہونے کی صورت میں والدین دارالمدینہ کی انتظامیہ سے رابطہ کرکے اپنے مدنی منّے/ مدنی منّی کو دارالمدینہ سے لیجانے کی ترکیب بنائینگے۔

میں اقرار کرتا/ کرتی ہوں کہ دیئے گئے قواعد و ضوابط اور ہدایات پر ہرممکن صورت میں  عمل کرنے اور دارالمدینہ کا نظم و ضبط برقرار رکھنے میں  انتظامیہ سے مکمل تعاون کروں گا/ کروں گی ۔ اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ

مدنی منّے/ منّی کا نام:  __________________________                                                 بن/ بنت:__________________________

کلاس:      _________________                   رجسٹریشن/ ایڈمیشن نمبر: _______________                      G.R نمبر:  ______________

فون نمبر: (صرف اسلامی بھائی کا) ________________________                                                                  تاریخ: ______________________

دستخط والدین/ سرپرست: ______________________

Loading...