رمضان المبارک کی فضیلت

ترجمۂ کنزالعرفان: رمضان کا مہینہ ہے،جس میں قرآن نازل کیا گیاجو لوگوں کے لیے ہدایت اور رہنمائی ہےاور فیصلے کی روشن باتوں( پر مشتمل ہے۔)

(پارہ 2،سورۂ بقرہ،آ یت185)

امیر اہلسنّت مولانا محمد الیاس قادری دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـهْ کا پیغام

یقیناًحفظِ قرآن کریم کار ثواب عظیم ہے،مگر یاد رہے حفظ کرنا آسان،مگر عمر بھر اس کو یاد رکھنا دشوار ہے۔حفاظ کو چاہیے کہ روزانہ کم ازکم ایک پارہ لازماًتلاوت کرلیا کریں۔جو حفاظ رمضان المبارک کی آمد سے تھوڑاعرصہ قبل فقط مصلیٰ سنانے کے لیے منزل پکی کرتے ہیں اور اس کے علاوہ مَعَاذَالـلّٰـه سارا سال غفلت کے سبب کئی آیات بھلائے رہتے ہیں انھیں چاہیے کہ وہ دوبارہ یاد کرلیں اور بھلانے کا جو گناہ ہوا اُس سے سچی توبہ کریں۔

(نماز کے احکام،ص 450)

دارالمدینہ کے طلبہ کے لیے اہم اعلان

موجودہ ملکی صورت حال کے پیش نظر وفاقی اورصوبائی حکومتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ کو اگلی کلاسز میں پروموٹ کیا جائے۔چنانچہ حکومتی اعلامیے کے مطابق st کے نتائج کی بنیاد پردارالمدینہ انٹرنیشل اسلامک اسکول سسٹم کے تمام طلبہ کو اگلی کلاس پروموٹ میں کیا جاچکا ہے۔

فی زمانہ معاشرے میں جہاں کئی برائیاں عروج پر ہیں ان میں جھوٹ بولنا بھی شامل ہے۔آپس کی گفتگو میں ،فون پر ،ایس ،ایم ،ایس پر الغرض جھوٹ بولنے کو معاذ اللہ برائی سمجھا ہی نہیں جاتا۔عام طور پرلوگ جھوٹ کے ذریعے دوسروں کو بیوقوف بناکر خوش ہوتے ہیں۔یہ شرعاً اور اخلاقاًبالکل درست نہیں۔والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کوجھوٹ بولنے سے بچنے کی تربیت دیں کیونکہ
جھوٹ بولنا اللہ پاک کو سخت ناپسند ہے۔
جھوٹ بولنے والا دوزخ میں کتے کی شکل میں بدل جائے گا۔
جھوٹ بولنے والے سے فرشتہ ایک میل دور ہو جاتا ہے۔
جھوٹ بولنے والے پر لوگ بھروسہ نہیں کرتے ہیں۔
جھوٹ بولنے والے کو ہمیشہ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
جھوٹ بولنے والے سے لوگ نفرت کرتے ہیں۔
اللہ پاک ہمیں جھوٹ سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اپنے بچوں کو صحت مند سرگرمیوں میں مصروف رکھیے

ذہنی و جسمانی صحت سے طالب علم کے لیے کامیابی کی راہیں کھولنے میں مدد دیتی ہے۔والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو مختلف صحت مند سرگرمیاں فراہم کریں،ان میں سے چند حسب ذیل ہیں:
عام طور پر بچے گھر کا کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ بچوں کی دلچسپی کے مطابق گھر کے چھوٹے موٹے کام ان میں تقسیم کیجیے تاکہ ان میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور مروت کا جذبہ پیدا ہو۔
بچوں کو ان کی عمر اور ذوق کے لحاظ سے کوئی نیا کام سکھانے کی کوشش کیجیے۔ جیسےکاغذ کے کھلونے بنانا، غیر جاندار کی تصویر بنانا، رنگ بھرنا، سلائی کرنا، کسی ڈیکوریشن پیس کو صاف کرنا وغیرہ۔
گھر میں لان یا کیاری کی جگہ ہو تو بچے کو کوئی پودا اُگانے اور اس کی دیکھ بھال کرنا سکھائیے۔
کبھی کبھار بچوں کے ساتھ ان کی ذہنی سطح کے مطابق کھیل میں شرکت کیجیے کبھی جیت کر کبھی ہار کر دونوں کیفیات میں صحیح طرزِ عمل کی تلقین کیجیے۔اس طرح بچوں کی جذباتی تربیت کے ساتھ ساتھ غلطیوں کی اصلاح بھی ہو گی۔
بچوں میں زبان دانی کی مہارتوں اور ذوق مطالعہ کو پروان چڑھائیے۔ مکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل انھیں پڑھنے کوفراہم کیجیے۔خُوش خط لکھنے کی خُوب مشق کروائیے۔اس طرح نہ صرف آپ کے بچوں میں اُردو اور انگریزی کے ذخیرۂ الفاظ میں اضافہ ہوگا بلکہ لکھائی بھی بہتر ہوجائے گی ۔

آج کل کرونا وائرس کی وبا دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہےکرونا وائرس سے بچنے کے لیے حسب ذیل تدابیر خود بھی اختیار کیجیے اور اپنے بچوں کو بھی اس پر عمل کروائیے۔

اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھیے ۔
وقتاًفوقتاً اور بالخصوص کھانے پینے سے پہلے بچوں کے دونوں ہاتھوں کو 20 سیکنڈ دھلوائیے۔
بچوں کو اچھی طرح پکا ہوا کھاناکھلائیں نیزسبزیاں اور پھل اچھی طرح دھوکر استعمال کروائیے۔
بخار ،نزلہ اور کھانسی وغیرہ کی علامات ظاہر ہوتے ہی ڈاکٹر سے رجوع کیجیے۔
بچوں کو ہر نماز سے قبل تازہ وضو کرنے کی ترغیب دلائیے کہ یہ مختلف بیماریوں اور انفیکشن سے بچاؤ کے لیے بہت معاون ہے۔
بچوں کو جانوروں اور پرندوں کے پاس نہ جانے دیجیے۔

مذکورہ بالا ہدایات پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ امیر اہلسنت بانئ دعوت اسلامی مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـهْکے عطا کردہ وبائی امراض سے حفاظت کےوظائف اور دُعائیں پڑھیے اور اپنے بچوں کو ترغیب بھی دلائیے۔ چھوٹے بچوں پریہ وظائف پڑھ کر دم کیاجاسکتا ہے۔

ان دعاؤں اور وظائف میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں

ہر نماز کے بعد 25 باریَا شَافِی یَا کَافِی پڑھیے۔ 
ا  10 بار یَا َماجِدُ پڑھ کر شربت پر دم کرکے پی لیجیے۔ 
اوّل آخر درود پاک پڑھ کر صبح و شام تین تین بار یہ دعا پڑھیے۔ 

 

اَللَّٰهُمَّ عَافِنِي فِي بَدَنِي اَللَّٰهُمَّ عَافِنِي فِي سَمْعِي اَللَّٰهُمَّ عَافِنِي فِي بَصَرِي لَآ اِلٰہَ اِلَّا أَنْتَ

 

(سنن ابی داؤد،حدیث5090)

لاک ڈاؤن میں اسکولز کی بندش کے دوران دارالمدینہ کی تعلیمی خدمات

Study Pack

دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم طلبہ کو تعلیم و تربیت دینے میں مصروف عمل ہے۔کورونا کے سبب پیدا ہونے والی صورت حال میں کی بنیاد پر طلبہ کے تعلیمی عمل کو جاری رکھتےہوئے دارالمدینہ سے وابستہ مختلف کی مشاورت سے تیار کیاتا ہے،جس میں مختلف مضامین کے ماہانہ و سالانہ سلیبس کے مطابق شامل کی جاتی ہیں۔ اس کی مدد سے طلبہ اپنے گھر پر رہتے ہوئے مختلف مضامین کی دلچسپ سرگرمیوں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرسکیں گے۔

دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کی جانب سےطلبہ کی تعلیمی صلاحیتوں کو بڑھانے کےلیے تعلیمی ویڈیوز بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ان کے ذریعے پری پرائمری،پرائمری اور سیکنڈری کے طلبہ مختلف مضامین کے اسباق کو آسان اور دلچسپ انداز سےسمجھ سکیں گے۔مختلف کیڈیولپ کرنے کے لیے حسب ضرورت الگ الگ ویڈیوز تیارکی جارہی ہیں۔طلبہ کو یہ تعلیمی ویڈیوز کیمپس سطح پر بنائے گئے کلاس وائزواٹس ایپ گروپس کے ذریعے فراہم کی جارہی ہیں۔

 [Educational Videos]  تعلیمی  ویڈیوز

دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کی جانب سےطلبہ کی تعلیمی صلاحیتوں کو بڑھانے کےلیے تعلیمی ویڈیوز بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ان کے ذریعے پری پرائمری،پرائمری اور سیکنڈری کے طلبہ مختلف مضامین کے اسباق کو آسان اور دلچسپ انداز سےسمجھ سکیں گے۔ مختلف مضامین  ڈیولپ کرنے کے لیے حسب ضرورت الگ الگ ویڈیوز تیارکی جارہی ہیں۔طلبہ کو یہ تعلیمی ویڈیوز کیمپس سطح پر بنائے گئے کلاس وائزواٹس ایپ(WhatsApp) گروپس کے ذریعے فراہم کی جارہی ہیں۔


(Zoom) آن لائن کلاسز بذریعہ Interactive براہِ راست

دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کی جانب سے ہفتہ وار مختلف مضامین کی Interactive آن لائن کلاسز بھی فراہم کی جارہی ہیں ۔ یہ آن لائن کلاسز پری نرسری تامیٹرک کے طلبہ کے لیے ہیں۔دارالمدینہ سے وابستہ والدین اپنے بچوں کو شیڈو ل کے مطابق آن لائن کلاسز میں شرکت کرواتے ہیں۔


کےذریعے تعلیمی رہنمائی(WhatsApp)واٹس ایپ

دارالمدینہ سے وابستہ والدین اور سرپرستوں کی سہولت کے لیے تمام کلاسز کے الگ الگ واٹس ایپ گروپ بنائے گئے ہیں تاکہ اسٹڈی پیک ، تعلیمی ویڈیوز اور آن لائن کلاسز کے حوالے سےمعلومات فراہم کی جاسکیں۔

Loading...