مجلس دارالمدینہ کی میٹنگ ہفتہ 13 مارچ 2021دارالمدینہ ہیڈ آفس میں منعقدہوئی۔ پنجاب کے مختلف ریجنز کے ریجنل ڈائریکٹرز کا تقرر کیا گیا۔عبدالغفور عطاری کو اسلام آباد ریجن ، محمدصفدر عطاری کو فیصل آباد ریجن اور خالد حبیب عطاری کو ملتان ریجن کے ریجنل ڈائریکٹر کے طور پر پروموٹ کیا گیا۔

گزشتہ دنوں عامر ظہیر عطاری ۔ڈائریکٹر فنانس دارالمدینہ کا رضائے الہی عزوجل سے انتقال ہوگیا تھا۔ 09 مارچ 2021 انکے چہلم کے سلسلے میں نارتھ کراچی میں ایصال ثواب کا اجتماع منعقد کیا گیا۔ اس اجتماع میں مفتی کفیل مدنی اور دارالمدینہ ہیڈ آفس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی اور عامر ظہیر عطاری کو ایصالِ ثواب کیا گیا۔اس موقع پر نعت خوانی کا سلسلہ ہوا۔ مبلغ دعوت اسلامی اور دارالمدینہ شعبہ دینی کام کےذمہ دار محمد ذوالفقار عطاری نے نیکی کی دعوت پیش کی۔ اجتماع کے بعد عامر ظہیر عطاری کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

مجلس دارالمدینہ کی میٹنگ جمعہ 05 مارچ 2021 دارالمدینہ ہیڈ آفس میں منعقدہوئی۔
مجلس اجارہ دعوت اسلامی اور دار المدینہ کو نمایاں کارکردگی پر دیے گئےنیز ان ڈپارٹمنٹس میں کام کرنے والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں تحائف دیے گئے ۔
رکن مجلس دارالمدینہ ابو زوہیر زبیر مدنی عطاری کو حیدرآباد ریجن میں بہترین تنظیمی کوآرڈینیشن پر تحفہ پیش کیا گیا۔
عادل اختر عطاری کو حیدرآباد ریجن کے ریجنل ڈائریکٹر کے طور پر پروموٹ کیا گیا۔

گزشتہ دنوں نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرارسلان،ڈاکٹر دانش اور ڈاکٹر کاشف نے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے ہیڈ آفس کا وزٹ کیا۔

دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے ہیڈ آفس میں تعلیمی اداروں سے وابستہ افراد کے وزٹس کا سلسلہ رہتا ہے۔اسی ضمن میں گزشتہ دنوں نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرارسلان،ڈاکٹر دانش اور ڈاکٹر کاشف نے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے ہیڈ آفس کا وزٹ کیا۔اس موقع پردارالمدینہ کے اراکینِ مجلس نے مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں پریزنٹیشن کے ذریعے دارالمدینہ کے مقاصد اور اب تک اس کی کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ پریزنٹیشن کے بعد انہیں ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ، آئی ٹی، ایچ آر، اکیڈمکس ، دینیات ، ٹریننگ اینڈ انسپیکشن ا ور دیگر ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کرواتے ہوئے ان میں ہونے والے کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔

مفتی کفیل مدنی نے 03 مارچ 2021 کو دارالمدینہ ہیڈ آفس میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس، ڈارئریکٹرز اور دارالمدینہ کراچی ریجنل مینجمنٹ کی تربیت فرمائی اور مجلس دارالمدینہ کی اہم اپ ڈیٹس اور فیصلوں کی تفصیلات بتائیں۔

A meeting of Majlis Dar-ul-Madinah has been conducted in Dar-ul-Madinah Head Office. Various important decisions about R&D, IT, HR, Media & Social Media Department and Regional Management have been taken.

 

پچھلے دنوں مجلس دارالمدینہ کی میٹنگ میں آر اینڈ ڈی، آئی ٹی، ایچ آر، میڈیا اور سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ اور ریجنل مینجمنٹ کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

Meeting of Dar-ul-Madinah Deeniyat Department officials with representatives of Madrasa-tul-Madinah R&D Department in Dar-ul-Madinah Head Office Karachi

دارالمدینہ دینیات ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کی مدرسۃ المدینہ کے آر اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران سے دارالمدینہ ہیڈ آفس میں کوآرڈینیشن میٹنگ

دعوت اسلامی کے ذمہ داران کا دارالمدینہ ہیڈ آفس کا وزٹ۔
مختلف اداروں میں کام کرنےوالےافراد کاایک دوسرے کے کاموں سے آگاہی نیز تجربات سے فائدہ اُٹھانا کارآمد ثابت ہوتا ہے۔اسی ضمن میں گزشتہ دنوں کراچی ریجن کے نگران اور رکن شوریٰ حاجی امین عطاری اور لاہور ریجن کے نگران اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضاعطاری کے ہمراہ اسلام آباد ،لاہور اور کراچی سے تعلق رکھنے والے دعوتِ اسلامی کےمختلف ذمہ داران نے دارالمدینہ ہیڈ آفس کا وزٹ کیا۔ اس موقع پردارالمدینہ کے اراکینِ مجلس نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں پریزنٹیشن کے ذریعے دارالمدینہ کے مقاصد اور اب تک اس کی کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ دارالمدینہ سے وابستہ اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار ان کو مختلف گروپس کی صورت میں ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ ،آئی ٹی، ایچ آر، اکیڈمکس، دینیات، ٹریننگ اینڈ انسپیکشن ا ور دیگر ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کرواتے ہوئے ان میں ہونے والے کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اراکینِ شوریٰ ودیگر ذمہ داران نے دارالمدینہ کے موجودہ اورمستقبل کے اہداف سن کر دارالمدینہ کے ذمہ داران کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں دعاؤں سے بھی نوازا ۔

افراد کی مستقل تربیت اور انہیں ادارے کی ضروریات کے مطابق بدلتی ہوئی ذمہ داریوں کے لیے تیار کرنا نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ اسی ضمن میں گذشتہ دنوں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے مختلف شہروں کی سٹی مینجمنٹ کے لیے ورک شاپس کا اہتمام کیا گیا۔ ان سیشنز میں دارالمدینہ کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک کی ضروریات کو پوراکرنے کے لیے ری اسٹرکچرنگ اور کاموں مزید بہتر انداز سے کرنے کے لیے ذمہ داریوں کے تعین پر گفتگو کی گئی۔ ایجوکیشن مینجمنٹ، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ، ایچ آر، آئی ٹی ، دینیات ، سپلائی چین ، فنانس ،ایڈمن اور دیگر شعبہ جات کی جانب سے سٹی مینجمنٹ کو اپنے شعبہ کی اپڈیٹس اور نئے اسٹرکچر میں ذمہ داریوں کی تفصیلات کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی نیز سینئر سٹی ذمہ داران سے مختلف امور پر مشاورت بھی کی گئی۔ تین روز ہ پروگرام میں دینی اور تنظیمی تربیت کا اہتمام بھی کیا گیا جن میں رکن شوریٰ حاجی اطہر علی عطاری اور مفتی کفیل مدنی نے تربیت فرمائی۔ رکن شوریٰ کا کہنا تھا کہ خود پسندی اللہ پاک کو ناپسند ہے ۔ اچھی صحت، عقل اور کارکردگی کو اللہ پاک کی عطا سمجھنا چاہیے۔تین روزہ تربیتی پروگرام کی آخری نشست میں نگران شوری حاجی عمران عطاری نے ذمہ داران کو دارالمدینہ کی اہمیت اور موجودہ دور میں آنے والی نسلوں کے ایمان و عقائد کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں میں دارالمدینہ کے کردار کے حوالے سے تفصیلی گفتگو فرمائی۔

دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کی سٹی منیجمنٹ کا سنتوں بھراا جتماع ہوا ۔
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کی سٹی منیجمنٹ کا سنتوں بھراا جتماع
مولانا محمدعمران عطاری، حاجی محمداطہرعطاری، مفتی کفیل  عطاری مدنی ودیگرنے رہنمائی فرمائی ۔


ملک بھر میں قائم دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے تمام کیمپسز میں تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیاہے۔

ملک بھر میں قائم دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے تمام کیمپسز میں پری نرسری تا آٹھویں کلاسز کے لیے تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز یکم فروری 2021 بروز پیر سے ہوگیاہے۔


دعوتِ اسلامی ایجوکیشن ایڈوائزری بورڈ کے ارکان نے دارالمدینہ انٹرنیشنل ایجوکیشنل سیکریٹریٹ کا وزٹ کیا۔

اس حوالے سے رکنِ شوریٰ حاجی اطہر علی عطاری اور بورڈ کے ارکان نے مدنی چینل کو اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ادارے یا تنظیم کے مختلف شعبہ جات کے درمیان باہمی کو آرڈینیشن اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران،حاجی عمران عطاری نے مشورہ فرمایا۔
امت کے نونہالوں پر کام کرنے والے دعوت اسلامی کے شعبے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم ،کڈز مدنی چینل اور المدینۃ العلمیہ کےشعبہ اطفال کے اسلامی بھائیوں کا مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران،حاجی عمران عطاری نے مشورہ فرمایا۔جس میں انہوں نے بچوں پر کام کرنے کے حوالے سے ضروری ہدایتیں دیں۔

حاجی اطہر علی عطاری کی دارالمدینہ کے ٹیچنگ اسٹاف کی تربیت
ترقی یافتہ اور باشعورقوم کی تیاری میں تربیت یافتہ اساتذہ کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ دارالمدینہ سے وابستہ ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کے لیے” شعبۂ دینیات‘‘کے تحت6 روزہ  (تربیتی سیشن) کا سلسلہ ہوا،جس میں نگران مجلس دارالمدینہ ورکن شوریٰ حاجی اطہر علی عطاری اور رکن شوریٰ و نگران کراچی ریجن حاجی امین عطاری نے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی تربیت فرمائی۔

تجربہ کار افرادی قوت کو کسی بھی ادارے کا بہترین اثاثہ سمجھا جاتا ہے۔گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے ایچ آر ڈپارٹمنٹ  (مجلس اجارہ )کے نگران سید اسد عطاری  اور انکی ٹیم نے کراچی میں قائم دارالمدینہ کے ھیڈ آفس کا وزٹ کیا۔اس موقع پردارالمدینہ اور مجلس اجارہ کی باہمی کوآرڈینیشن کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے تبادلہ ٔ خیال کیا گیا۔ اراکین مجلس دارالمدینہ نے معزز مہمانوں کا استقبال  کیا اور انہیں دارالمدینہ ایچ آر ،آر اینڈ ڈی ،آئی ٹی، سوشل میڈیا ،ایجوکیشن مینجمنٹ،دینیات اور دیگر   ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کرواتے ہوئے دارالمدینہ کے نصاب،اس کے ایجوکیشن سسٹم  اور دارالمدینہ کی مختلف اپ ڈیٹس کے حوالے سے آگاہی فراہم کی نیز دارالمدینہ کے  موجودہ اور مستقبل کے  اہداف کے بارے میں بھی بتا یا۔