دارالمدینہ کی خبریں

معروف ماہر ِ تعلیم محمد اقبال الرحمٰن کا دارالمدینہ انٹرنیشنل ایجوکیشن سسٹم کے ہیڈآفس کا دورہ۔

 

Thursday, 29 August 2022

تین عشروں سے زائد عرصے میں متعدد اعلی ٰ سرکاری اور نجی عہدوں پراپنی خدمات سرانجام دینے والے پاکستان کے معروف ماہر تعلیم ، محمد اقبال الرحمن نے گزشتہ دنوں دارالمدینہ انٹرنیشنل ایجوکیشن سسٹم کے ہیڈآفس کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے اراکین مجلس اور سی ای اوز سے ملاقات کی ۔ دورے میں اُنہیں دارالمدینہ سے متعلق بریفنگ دی گئی اورہیڈ آفس کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کروایا گیا۔ اس دورے میں انہیں 3 براعظموں، 7ممالک اور 59شہروں پر پھیلے دارالمدینہ انٹرنیشنل ایجوکیشن سسٹم کے وسیع اور منظم نیٹ ورک کی خصوصیات بتائی گئیں اوردارالمدینہ کے نصاب اور نظام تعلیم کی خصوصیات سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ دارالمدینہ کی کارکردگی نہایت متاثر کن ہے۔ یہاں مکمل سسٹم موجود ہے جو ایک تعلیمی نظام کے لیے ضروری ہے۔ادارے کے تمام شعبہ جات ماہر اور پیشہ ور افراد کی زیر نگرانی اپنا کام کررہے ہیں ۔ ریسرچ، ٹریننگ اور دینیات کے شعبے بہتر انداز میں اپنے کام سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے ادارے کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔