دارالمدینہ کی خبریں

دارالمدینہ کے تحت چار روزہ ایجوکیشن کانفرنس کا آغاز۔

 

Monday, 21 June , 2021

کسی بھی ادارے کا اپنےاسٹاف کی تربیت کرنا ، نظام کو بہتر بنانے کے لیے غوروخوض کے ساتھ مشاورت کرنا، مارکیٹ کا جائزہ لینا، فیلڈ کے ماہرین و اسٹاف سے بدلتی ہوئی صورتحال پر نئے آئیڈیاز لینا اس ادارے کو چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور مزید ترقی کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں وقتاً فوقتاً اساتذہ اور دیگر عملے کی تربیت کے اہتمام کے ساتھ ساتھ اس کے تعلیمی نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق استوار کرنے کے لیے مختلف مشاورتوں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔اسی سلسلے میں دارالمدینہ سے وابستہ ایجوکیشن مینیجرز، ریجنل ڈائریکٹرز ، متعلقہ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس اور اراکین مجلس دارالمدینہ کی چار روزہ ایجوکیشن کانفرنس کا آغاز بروزپیر، 21جون2021سے ہوا ۔یہ کانفرنس 24 جون 2021 تک جاری رہے گی۔ اس کانفرنس کے پہلے دن دارالمدینہ کے تعلیمی نظام کے نصب العین کو بیان کرتے ہوئے رکن شوری اطہر علی عطاری کا کہنا تھا کہ دارالمدینہ امام غزالی اور دیگر بزرگان دین رحمۃ اللہ علیھم کے تعلیم و تربیت کے حوالے سے بتائے گئے اصولوں کی روشنی میں امیر اہلسنت کے عطاکردہ مدنی مقصد کے حصول کےلیے تعلیمی میدان میں شرعی تقاضوں کے مطابق اصلاحات کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ ہمارا ہر عمل اور ہرپالیسی اسلامی تعلیمات کے مطابق ہونی چاہیے۔ دارالمدینہ سے پڑھ کر نکلنے والے نوجوانوں کے اعمال سیرتِ مصطفی ﷺ کے آئینہ دار ہوں۔ رکنِ شوری کے بیان کے بعد تربیتی اجتماع کےاغراض و مقاصد بیان کیے گئے اور دیگر تربیتی سیشنز کا انعقاد بھی کیا گیا۔