دارالمدینہ کی خبریں

دارالمدینہ بوائز ہائی اسکول ، سیالکوٹ کے طلبہ کا ہرن مینارکا تعلیمی دورہ۔

 

Friday, 11 November, 2022

تعلیمی دورے نہ صرف سیکھنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں بلکہ ان کے ذریعے طلبہ کمرہ ٔ جماعت میں سیکھے گئے کام کو عملی مشاہدہ بھی کرسکتے ہیں۔ تعلیمی دوروں میں طلبہ نہ صرف سفر سے لطف اندوز ہوتے ہیں بلکہ دنیا کو دیکھنے کے نئے طریقوں سے روشناس بھی ہو تے ہیں۔ بلاشبہ یہ دورے طلبہ کی تفہیم میں اضافہ کرتے ہیں۔دارالمدینہ بوائز ہائی اسکول ، سیالکوٹ کے طلبہ نے گزشتہ دنوں ہرن مینار، شیخوپورہ کا تعلیمی دورہ کیا۔تعلیمی دورے سے قبل ٹیچرز اور طلبہ نے مشہور بزرگ بابا ملک شاہ ولی سرکار رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔بعدازاں وہاں سے ہرن مینار شیخوپورہ روانہ ہوئے۔طلبہ کو ہرن مینار کی مختصر تاریخ سے آگاہ کیا گیا۔ ہرن مینار انسان اور جانور دوستی کا لازوال نمونہ ہے۔جو ایک ہرن کی یاد میں تعمیر کیا گیا ہے۔ہرن مینار ایک عظیم یادگار اور مغلیہ فن تعمیر کا نادر شاہکار ہے۔طلبہ کو ہرن مینار کا تفصیلی دورہ کروانے کے ساتھ ساتھ وہاں موجود ہرن بھی دکھائے گئے۔ مناسب وقت پر طلبہ کی ضیافت بھی کی گئی ۔اس دورے میں طلبہ کے لیے نماز ظہر اور اور نماز عصر ادا کرنے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔