دارالمدینہ کی خبریں

عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دارالمدینہ کےتحت چار روزہ سالانہ ایجوکیشن کانفرنس جاری ہے ۔

 

Monday, 22 June, 2021

اسلام زندگی کے ہر شعبہ میں اپنے ماننے والوں کو رہنمائی فراہم کرتا ہے ۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں کسی ادارے کو چلانا نہ صرف اس ادارے کی ترقی کا ضامن ہے بلکہ اس کے علاوہ اور کثیر دینی،دنیاوی ،ملکی ، معاشرتی اوراقتصادی فوائد کے حصول کا ذریعہ بھی ہے ۔ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کی چار روزہ سالانہ ایجوکیشن کانفرنس جاری ہے ۔اس کانفرنس کے دوسرے روز 22جون2021کو مفتی کفیل مدنی نے اسلامی نظریۂ تعلیم کے حوالے سے تربیتی بیان فرمایا۔آپ نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ادارے کی policiesکو وضع کرنے کی تاکید کی۔آپ نے علوم کی اقسام بیان کرنے کے ساتھ ان کی درجہ بندی کرتے ہوے policy makers کو ہدایات دیں کہ دارالمدینہ کے نصاب و نظام کی تیاری میں بھی اسی درجہ بندی کا لحاظ رکھا جائے ۔آپ نے مختلف مواقع پر اعلی حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالی علیہ کے عصری علوم سے متعلق ارشادات کی روشنی میں دارالمدینہ کے تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تربیتی نکات ارشاد فرمائے ۔ آپ نے استاد کی اہمیت بیان کرتے ہوے اچھےاستاد کے اوصاف کو بھی بیان فرمایا۔مفتی صاحب کے بیان کے بعد دیگر تربیتی سیشنز کا بھی انعقاد کیا گیا ۔